اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی منتقلی کے معاملے میں غلط بیانی پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میںنیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔بنچ کے روبرو ایڈیشنل پراسیکیوٹر حیدر علی نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ سے بھی اپنی غلطی پر معافی مانگ چکے ہیں، جسے فراخ دلی سے قبول کیا گیا۔ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی غیرمشروط معافی قبول کرنے کی استدعا کی۔