پی ایس بی ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم کی مدت ملازمت میں توسیع

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گریڈ 21کے افسر عارف ابراہیم کے بطور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے اضافی عہدے کی معیاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم جنہیں تین ماہ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment