اسلام آباد/لاہور (امت نیوز)سابق کرکٹرز نے ایشیا کپ ٹور نامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑیگا ٗ پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے ٗپاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا ٗبھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا ۔ ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف کہیں بھی مقابلہ ہو وہ زبردست ہوتا ہے، دبئی میں ایک دوسرے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر مزہ آئے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ویرات کوہلی بھارت کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔