پاکستانی سابق فٹبال کپتان کلیم اللہ کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور (امت نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح کے اثر کو زائل کرنے اور فیڈریشن کی ساکھ کو خراب کرنے پر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔کلیم اللہ کو جاری نوٹس میں انہیں فٹبال فیڈریشن کے ضابطہ اخلاق کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے اور 29ستمبر تک شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ایشین گیمز میں نیپال کے خلاف فتح کو سراہنے کے بجائے آپ نے ناصرف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو کمتر دکھانے کی کوشش کی بلکہ میڈیا میں بے بنیاد بیانات کے ذریعے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ساکھ کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی۔شوکاز نوٹس مں کلیم اللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ بتائیں کہ فیڈریشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور میڈیا میں بے بنیاد بیانات دینے پر ان کا کیس پی ایف ایف کی اخلاقی اور ڈسپلنری کمیٹی کو کیوں نہ بھیجا جائے۔

Comments (0)
Add Comment