سوکا ورلڈ کپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کی تیاری جاری

اسلام آباد(امت نیوز)پرتگال میں منعقد ہونیوالے پہلے سوکا ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کیلئے قومی سوکا فٹبال ٹیم 21ستمبر کوکرچی سے روانہ ہو گی جبکہ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے فٹبال شائقین کو جلد ایک بڑی خوشخبری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نوعیت کے پہلے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فارمیٹ کے تحت پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہونیوالے ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 32ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی،سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستان کو پول بی میں اسپین، روس اور مالڈووا کیساتھ رکھا گیا ہے، پاکستان سکس اے سائیڈ ایونٹ میں اپنی مہم کا آغازمضبوط حریف اسپین کیخلاف 23ستمبر سے کرئیگا پاکستان دوسرا میچ مالڈوا کیخلاف 24ستمبر اور روس کے خلاف 27ستمبر کو کھیلے گا۔ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے میگا ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرنک والا فیملی اور ورلڈ گروپ پاکستان میں شارٹ فارمیٹ کے فٹ بال کھیل کے فروغ اور با صلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے ہر ممکن مواقع فراہم کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment