میرپورخاص کے چیئرمین پر بلدیہ ملازم کا ساتھیوں سمیت حملہ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین بلدیہ فاروق جمیل درانی نے بلدیہ ملازم سعد علی کو اپنے دفتر طلب کر کے وضاحت طلب کی جس پر سعدعلی مشتعل ہو گیا اور بعد میں اپنے مسلح دوستوں کے ہمراہ بلدیہ کے چیئرمین کے آفس میں زبردستی گھس کر چیئرمین سے گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر بلدیہ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتا ل کرتے ہوئے دفاتر سے باہر نکل آئے اور میرپورخاص پر یس کلب کے سامنے جلوس کی شکل میں پہنچ کر واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر بلدیہ میرپور خاص کے ملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک چیئرمین کو دھمکیاں دینے والے افراد کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب محرم الحرام کے دوران شہر کو بدامنی سے بچانے کے لئے چیئرمین بلدیہ فاروق جمیل درانی کے اصرار پر صدر پر یس کلب راشد سلیم نے چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ ایس ایس پی عابدعلی بلوچ سے رابطہ کر کے واقعہ سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی عابد بلوچ نے پریس کلب کے باہر پہنچ کر مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں ملزمان کی جلد گرفتار ی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو کر اپنے دفاتر کو واپس روانہ ہو گئے۔

Comments (0)
Add Comment