لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کےسینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے واجبات ادائیگی کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو لوڈشیڈنگ دورانیہ 2 سے 4 گھنٹے بڑھ سکتا ہے ۔پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سابق حکومت نے تمام معاملات ایڈہاک کی بنیاد پر چلائے۔