کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی 2 مقدمات میں ضمانت منسوخی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی۔ 2 رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزار محمد خان نے وکیل کے توسط درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم راؤ انوار کو غیر معمولی رعایتیں دیں،راؤ انوار کو ضمانتیں دینے سے مقدمات پر برا اثر پڑ رہا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کے اعتراضات و دلائل کو نظر انداز کیا، راؤ انوار کی دونوں مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کی جائیں، راؤ انوار کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل بھیجا جائے۔