مجھے پھنسانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا- آصف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچے بہت یاد آتے ہیں۔ مجھے پھنسانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ افسوس ہے کہ بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی پوری نہ کر سکا۔آصف نے کہا کہ میرے والد حیات ہیں اور میرے 3بھائی بھی ہیں۔ میری اہلیہ اور بچوں کی فکر ہے۔آصف نے بتایا کہ میں گارڈ کی نوکری کررہا تھا، کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں ملوث نہیں تھا۔ صرف رشوت کی خاطر جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، عدلیہ سے استدعا ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment