فوجی عدالتوں سےمزید3 ملزمان کی سزائے موت روکنے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید تین ملزمان کی سزاے موت پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا۔بدھ کے روزجسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کی۔فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان طاہر علی، حبیب الرحمٰن اور سیف اللہ کو 2009 میں خیبرپختونخوا کے علاقے میں دو فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ملزمان کی سزاوٴں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی لیکن ہائی کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔عدالت نے سزاوٴں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے فوجی عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کے احکامات سنائے اور وزارت داخلہ کو نوٹس بھی جاری کردیا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپیلوں پر آئندہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Comments (0)
Add Comment