اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ نے قصور میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور کر تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردے دیا۔چیف جسٹس میا ں ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہا درخواست ملنے پرالیکشن ٹربیونل 3 ماہ میں فیصلہ کرے، این اے 140 قصورسے تحریک انصاف کے رہنما طالب نکئی نے دوبارہ گنتی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔