اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی کے11اورصوبائی اسمبلی کے25 حلقوں میں پولنگ 14اکتوبرکوشیڈول ضمنی انتخاب میں سمندرپارپاکستانیوں کےلئےآئی ووٹنگ کی سہولت کےمعاملہ پرالیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردی۔دستاویزکے مطابق 46 ممالک میں 10، 10سےکم ووٹرزرجسٹر ہوئےاورہانگ کانگ پرتگال میں 10جبکہ 19ممالک میں ایک ایک،7 ممالک میں 2دو ووٹرز رجسٹر ہوئے۔ دستاویزمیں مزیدکہاگیاہےکہ جرمنی میں 66،ملائیشیا میں 50،فرانس میں 49 ووٹرزرجسٹرہوئےجبکہ بحرین میں 164اومان میں 144،اٹلی میں 130،اسپین میں 89 ووٹرزرجسٹرہوسکے اسی طرح آئرلینڈ میں 47،سویڈن میں 38،نیوزی لینڈمیں 19چین، جاپان میں 18،18، ہالینڈمیں 17اورسنگاپور،بیلجیم،سوٹزرلینڈ میں 16،16 جبکہ ترکی میں 11ووٹرزرجسٹرہوسکے۔این اے243 کراچی کےلئے سب سےزیادہ 1353 ووٹرزنے رجسٹریشن کرائی جبکہ این اے131لاہورمیں 1126،این اے69 کےلئے698 ووٹرز رجسٹر ہوئے اسی طرح این اے 53 اسلام آباد کے لئے 641،این اے 60 کے لئے 567 ووٹرز،این اے 124 کے لئے 510 ،این اے 63 کے لئے321 ووٹرز،این اے 65 کے لئے312،این اے35کے لئے304،پی پی 27 کے لئے253 ووٹرز جبکہ این اے56کے لئے،پی کے44 کے لئے185اورپی پی 201کے لئے112 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔