پنجاب کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دینےکاحکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈزکیلئےجاری کرنےکاحکم دیاگیاہے،سرکاری افسران کی2دن کی تنخواہ ڈیم فنڈمیں دی جائےگی۔تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس ڈیم فنڈزکےبعدوزیراعظم ڈیم فنڈزکیلئےسرکارملازمین کی تنخواہوں سےکٹوتی کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈزکیلئےجاری کرنےکاحکم دیاگیا ہے،محکمہ خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، صوبائی محکموں کےتحت ذیلی ادارےاور پبلک کمپنیاں بھی فنڈزجمع کروائیں گی،سرکاری افسران کی دودن کی تنخواہ اور ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ زکیلئےدی جائےگی،اس سلسلے میں محکمہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو خط بھی لکھ دیاہے۔علاوہ ازیں ملازمین کو جو تنخواہ اگلے ماہ جاری کی جا ئے گی اس میں سے کٹوتیوں کا نو ٹیفکیشن محکمہ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment