چلتی ٹرین میں دھکا لگنے سے نوجوان جاں بحق

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک ) دھکالگنے سے ٹرین پرچڑھتانوجوان کچل کرجاں بحق ہوگیا،ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ رحیم یار خان سے مسافر ٹرین گزر رہی تھی جب ایک شخص نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران ٹرین کے دروازے پر موجود کھڑے شخص نے عمر درازنامی شخص کو کہا کہ اس بوگی میں ہماری بکنگ ہے یہ کہہ کر اسے ٹرین سے نیچے دھکا دے دیا، ٹرین کی زد میں آکرعمردراز جاں بحق ہوگیا۔ دھکا دینے والے شخص کو فوری طورپر پکڑلیا گیا اور ٹرین رکوائی گئی۔

Comments (0)
Add Comment