کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے 20 بڑے مفرور منشیات فروشوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ سے سفارش کردی۔پولیس چیف نے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی۔ میڈیا کی جانب سے نشاندہی کے بعد امیر شیخ نے ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشی کا منظم کاروبار چلانے والے 3 پولیس اہلکاروں رستم حمایتی، عمر اور آدم کو تین روز میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔