شام میں روسی طیارے کی تباہی پر پیوٹن-نیتن یاہو رابطہ

ماسکو(امت نیوز) روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی سے متعلق ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔عالمی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے شام پرحملے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل شام میں ایرانی عسکری عناصر کیخلاف کارروائی جاری رکھے گا، جبکہ روسی طیارے کی تباہی پر تحقیقات ہوگی، جس کیلئے اسرائیل روس کیساتھ بھرپور تعاون بھی کرے گا۔گزشتہ روز شام میں مشن سے واپس لوٹتے ہوئے روس کا سخوئی 25 طیارہ لاپتہ ہوا تھا، جس میں 14 افراد سوار تھے۔

Comments (0)
Add Comment