اسلام آباد میں 2گردہ فروش گرفتار

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وفاقی دارالحکومت میں نشہ آور اشیاء کھِلا کر گردے نکالنے والے گروہ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان 20 رکنی گروہ کا حصہ ہیں جو 32 لاکھ روپے میں گردہ فراہم کرنے کا سودا کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزمان کے ساتھ کئی نجی ہسپتال اور ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔ملزمان پنجاب سے بھٹہ مزدوروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے، پھر انہیں نشہ آور اشیاء کھِلا کر ان کے گردے نکال لیتے تھے۔ ملزمان انسانی اعضا بھاری قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش کی روشنی میں گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment