کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کو چائنا کٹنگ کر کے قومی خزانے کو 4ارب 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ۔مصطفیٰ کمال پر الزام ہے کہ انہوں نے رفاہی پلاٹ کے لئے مختص 83ایکڑ زمین کی چائنا کٹنگ کی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے انہیں 26ستمبر کو دن 11 بجے طلب کیا ۔