پنجاب بار کے 76 وکلا کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔کارروائی کا آغاز

لاہور ( ایجنسیاں)پنجاب بار کونسل نے 76 وکلا کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر کارروائی کا آغاز کردیا ۔چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس کے مطابق جعلی وکلا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے 189 وکلا کی ممبر شپ کو بھی مشکوک قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب بار نے 93 وکلا کو دائر اعتراضات ختم کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی ۔

Comments (0)
Add Comment