کراچی (پ ر) امام بارگاہ سامرہ میں مجلس میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مسلمان اور ہمارے حکمران افکار حسینیؓ کے ساتھ ساتھ جرات و بہادری اور حوصلے کے ساتھ معاشرے میں جینا سیکھیں۔ کربلا کے شہیدوں اور مجاہدین کا یہی فلسفہ تھا۔ مسلمان متحد ہوں اور دنیا کو امن کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ اس پر خود بھی عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلا والوں کے راستوں پر چلتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں گے۔