کراچی (پ ر) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن سندھ کا اجلاس ڈاکٹر شکیل احمد خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر کی براہ راست تقرری کے اقدام کو سراہا اور اسے علم اور تحقیق دوست قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر تعلیم اور سیکریٹری ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سندھ کے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز میں ریسرچ کو فروغ حاصل ہوگا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی، پروفیسر کرن سنگھ، ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر فہیمہ، ڈاکٹر حسیب فاروق، ڈاکٹر ظفر فاروقی اور دیگر نے شرکت کی۔