کراچی (پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس سندھ کے رابطہ سیکریٹری ابوبکر ارشد وزیر آبادی نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر تمام مسالک ایک دوسرے کا احترام کریں۔ علما کرام اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں۔ یوم عاشور ہمیں ظلم و ناانصافی کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ حضرت حسینؓ اور ان کے رفقا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔