کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان انجینئر فورم کے صدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت نے سندھ گورنر ہاؤس کو ایسی یونیورسٹی میں بدل دینے کے مطالبے کی حمایت کی ہے، جو طلبہ و طالبات کواعلیٰ تعلیمی قابلیت دے سکے۔ وزیراعظم عوام کی خواہشات اور پی ٹی آئی حکومت کے وعدوں کے مطابق گورنر ہاؤس کو معیاری یونیورسٹی میں بدلنے کے لئے تیز رفتاری کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں۔پھر وزیر اعظم ہاؤس اور دیگر صوبوں کے گورنر ہاؤسز کو بھی یونیورسٹیز میں تبدیل کیا جائے۔