مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان عمرے کے ادائیگی کے لیے پہنچے تو بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا، عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئے ، نوافل ادا کئے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔عمران خان نے وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ کی زیارت کی ، وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسول ؐکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔عمران خان ریاض الجنہ میں نماز مغرب اور نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہوئے۔جدہ ایئرپورٹ پر ڈپٹی گورنر مکہ اور دیگر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔