اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے، انہوں نے طنز کیا کہ انہیں پہلے دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دورے میں ادھار مانگنا مناسب نہیں، عمران خان کی ماضی میں چندہ مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں، وزیراعظم کو عمرہ کی سعادت پر مبارک ہو، پہلا دورہ مقدس مقامات کی زیارت اور سعادت کی حد تک ہونا چاہیے۔