پنجاب میں عربی لازمی پڑھانے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں پنجاب میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے عدالت میں موٴقف اپنایا کہ شریعت کورٹ کو اس فیصلے کا اختیار نہیں تھا، معاملات اور عبادات میں فرق ہے، عبادات کا نفاذ ہوسکتا ہے لیکن معاملات کا نفاذ سختی سے نہیں ہوسکتا۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسکولوں میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

Comments (0)
Add Comment