کراچی(اسٹاف رپورٹر )درخشاں پولیس نے تھانے کے گھیراؤپر حراست میں لئےگئے بے گناہ شہری کو رہا کر دیا ،تاہم پولیس نے حراست میں لیے جانے یا احتجاج کی تردید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مشتعل شہریوں نے بےگناہ شہری کو حراست میں لینےپر درخشاں تھانے کا گھیراؤکرلیا اور پولیس کیخلاف احتجاج کیا ۔اس دوران پولیس نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی ،تاہم ناکامی پر زیر حراست شہری کو رہا کرنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق درخشاں پولیس نےڈیفنس کی بااثر شخصیت کے ایما پرحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر مذکورہ شہری کے ساتھی مشتعل ہو گئے اور تھانے کا گھیراؤکر لیا ۔دوسری جانب پولیس نے کسی شہری کو حراست میں لیے جانے یا اس حوالے سے احتجاج کی تردید کی ہے ۔