اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان اور بھارت کے میچ سے کچھ گھنٹے قبل ہی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزانے کرکٹ کے گرائونڈ پر ہونے والی اس پاک بھارت جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے۔