سدھو نے پاک بھارت کرکٹ بحالی کی حمایت کردی

اسلام آباد(امت نیوز) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز ہونے چاہئیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ سے قبل پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ نے فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور دونوں کے درمیان پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ میچز ہونے چاہئیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ نوجوت سدھو سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو چیمپئن ٹرافی کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے ، دونوں ٹیموں کیلئے بہترہے کہ آپس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹیموں نے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جم کر پریکٹس کی جہاں قومی آل رائونڈر شعیب ملک نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی۔

Comments (0)
Add Comment