کرپشن کیس میں سابق ملائیشین وزیراعظم پھر گرفتار

کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کیس میں پھر گرفتارکر لیا گیا ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نجیب رزاق کو اینٹی کرپشن پولیس نے اُن کے دفتر سے گرفتار کیا ۔ جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس ترجمان کے مطابق نجیب رزاق کو خزانے سے سے63کروڑ ڈالر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ یہ فنڈ اہم ترقیاتی منصوبے کے لیے قائم کیا گیا تھا تاہم سابق وزیراعظم رقم میں خور د برد کے مرتکب ہوئے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو اعتماد کو ٹھیس پہنچانے، اختیارات میں تجاوز اور کرپشن کے دیگر دو مقدمات میں رواں برس 3 جولائی کو حراست میں لیا گیا تھا ،تاہم اگلے ہی روز عدالت نے انہیں ایک ملین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا تھا ۔

Comments (0)
Add Comment