60 دن کی قید 60 منٹ میں ختم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن (ر)محمدصفدرکے لیے 60کاہندسہ اہمیت اختیار کرگیا۔60روزکی قیدبھگتنے والوں کو60منٹ میں رہاکردیاگیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں لیگی رہنماؤں کی ایون فیلٖڈ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر دن 2بجے فیصلہ محفوظ کیا اور 60 منٹ کے بعد یعنی 3 بجے سنایا ۔جس میں نواز شریف،مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کر دی گئی اور رہائی کے احکامات پر شام کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018کومیاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدرکوسزاسنائی گئی تھی اور اسلام آبادہائی کورٹ نے بدھ 19ستمبرکوجب فیصلہ سنایاتواس دوران تینوں لیگی رہنماؤں کو جیل میں60روز گزرچکے تھے ۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف کے ویسے توقیدکے 69روزبنتے ہیں مگربیگم کلثوم نوازکی وفات اور جناز ے کے لیے پیرول پر رہائی اوربیماری کے دوران اسپتال منتقل ہونے کی وجہ سے قید60روزتک سکڑ گئی ،مریم نوازنے اڈیالہ جیل میں 69 روز گزارے ،جبکہ کیپٹن (ر) صفدر 74 روز تک جیل میں رہے۔

Comments (0)
Add Comment