امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک خاتون کوشک کی بناء پرحراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک شخص نے ہارفورڈ کاؤنٹی میں رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرمیں فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ میں متعدد زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پرجائے وقوعہ کے قریب ایک خاتون کوحراست میں لے لیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment