امریکہ نے ایران کو دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیدیا

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں)امریکہ نے ایران کو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیدیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔ مشرق وسطیٰ سمیت کئی دیگر ملکوں میں موجود دہشت گردوں کو ایران کی طرف سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ بحرین، افغانستان، عراق، لبنان اور یمن میں تشدد کو ہوا دینے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فرقہ واریت کی لڑائیوں کیلئے ایران بھرپور مدد کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مدد سے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی میں سرگرم لبنانی ملیشیا حزب اللہ شامی جنگ کے باعث زیادہ کھل کر سامنے آئی ہے اور اس نے جنگی مہارتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2017 کے بعد امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے داعش و القاعدہ کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2017 میں سال 2016 کی نسبت دہشت گردانہ کارروائیوں میں27 فیصد کمی دیکھی گئی۔

Comments (0)
Add Comment