کوہاٹ(بیورو رپورٹ )کوہاٹ شہر کے علاقہ گڑھی ڈھوڈیوال میں گھریلو ناچاقی پر سالے نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا جبکہ کے ڈی اے میں سوزوکی اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں میان بیوی اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔واقعات کے مطابق کوہاٹ کے شہری علاقہ گڑھی ڈھوڈیوال میں گھریلو ناجاقی کی بناپرملزم نوید ولد رفیق نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی شاہ زیب ولد صہیب کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کے والد صہیب ولد اللہ بخش کی رپورٹ پر ملزم نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔جبکہ کے ڈی اے میں رکشہ میں سوار سمیع اللہ اور اس کی بیوی کے ڈی اے ہسپتال جا رہے تھے کہ سامنے سے ایک تیز رفتار سوزوکی نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار سمیع اللہ اور اس کی بیوی سکنہ گڑھی مواز خان اور رکشہ ڈرائیور ظفر اقبال زخمی ہو گئے جبکہ سوزوکی کا ڈ رائیوار سوزوکی سمیت فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ چھاؤنی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفشیش شروع کر دی ہے۔