کندھکوٹ پولیس کا صحافی پروحشیانہ تشدد -لاک اپ کردیا

کند ھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ گھنٹہ گھرچوک پر ایگل پولیس اہلکاروں نےسندھی اخبارکے مقامی صحافی گل محمد کھوسوپروحشیانہ تشدد کرکے لاک اپ کردیا ،فارمیسی کے شیشے توڑدیئے ،صحافتی تنظیموںاور شہریوں کا احتجاج تھانہ ای سیکشن پہنچے گئے ۔ایس ایس پی کیپٹن رٹائرڈحیدررضا کانوٹس ملوث اہلکاروں موٹرسائیکل انچارج محکم لاشاری،اسدمیرانی اورزاہدمیرانی سمیت پانچ اہلکارمعطل کرکے لائن حاضر کردیا، ڈی ایس پی سٹی لعل بخش ڈھرکوانکوائری کرکے رپورٹ طلب کرلی، صحافی کے میڈیکل اسٹورکے شیشے توڑکرموبائل فون،نقدی اٹھالی جبکہ ایس ایس پی کے نوٹس لینے کے بعد محکم لاشاری تھانہ سے فرارہوگیا ۔

Comments (0)
Add Comment