بھارتی معیشت لڑکھڑانے لگی -روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

نئی دہلی( امت نیوز) جنگی جنونی اورمسلمان دشمن بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دور حکومت میں بھارت کی معیشت لڑکھڑانے لگی اورروپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے بھارت کی ریٹنگ اوور ویٹ سے کم کر کے مارکٹ ویٹ کر دی جس کا مطلب یہ ہےکہ ایجنسی کو بھارتی معیشت کی صحت اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت پراب بھروسہ نہیں ہے۔جنوری سے اب تک بھارتی روپے کی قدر13 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے اورروپیہ اس وقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں 73 کی حد چھو رہا ہے۔ بھارت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔ اسکے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مہاراشٹر کے کچھ شہروں میں پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 90 روپے لیٹر ہو چکی جبکہ ڈیزل 80 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔ بھارت اپنی ضرورت کا 83 فیصد تیل درآمد کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment