وانی کی تصاویر والے پاکستانی ٹکٹ کےاجراپر بھارتی میڈیا سیخ پا

لاہور(نمائندہ امت)پاکستان کی طرف سے شہید کشمیری کمانڈر برہان وانی کی تصاویر والے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کرنے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا اور اس خبر کو نمایاں انداز میں نشر کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کل بیس ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جن میں ممتاز کشمیری رہنما برہان مظفر وانی شہید کے علاوہ بھارتی فوج کے بدنام زمانہ میجر گوگوئی کی طر ف سے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کے گئے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کی تصویروں والے ٹکٹ بھی ہیں۔باقی ٹکٹوں میں مہلک پیلٹ بندوق کا شکار افراد اور قابض فورسز کے دیگر مظالم کو دکھایا گیا ہیں۔ بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ جس کشمیر ی نوجوان کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا پاکستان نے اس کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اسے آزادی کاہیرو بتایا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ جاری کی گئی ڈاکٹ ٹکٹوں میں پیلٹ گن، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور اجتماعی قبر جیسے کیپشن لگائے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment