پشاور(صباح نیوز) دوحہ جانے والا نجی ایئر لائن کا طیارہ دوران پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پشاور سے دوحہ جانیوالا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں دھواں بھرنے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی کال دی جس کے بعد طیارے کو راستے سے واپس بلا لیا گیا اور باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ایئر پورٹ زرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر خیریت سے ہیں اور ان کی روانگی کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔