لاہور(امت نیوز) قائداعظم ٹرافی کے میچ میں حبیب بینک اور لاہور وائٹس کے کھلاڑی الجھ پڑے جس پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کرکے معاملہ نمٹا دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کے الجھنے کا واقعہ سامنے آنے پر عثمان صلاح الدین اور خرم شہزاد کو میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کیا گیا ہے، واقعہ حبیب بینک اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان ڈرا ہونے والے میچ کے تیسرے روز پیش آیا۔