لاہور (امت نیوز) پاکستان میں شیڈول عامرخان پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ ملتوی ہوگئی۔رواں سال 22 جون کو کراچی میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی چمپئن باکسرعامر خان نے ملک میں کھیل کے فروغ اور نوجوان باکسرز کو سامنے لانے کیلئے 28 ستمبر سے 3 نومبر تک سپر باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کیا تھا۔پنجاب اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے ہونے والی لیگ کے مقابلے لاہور میں ہونے تھے جن میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی ٹیموں نے حصہ لینا تھا ٗہرٹیم میں 2 خواتین باکسرز سمیت 10 باکسر ز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔