نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں-نذیر سومرو

کراچی (امت نیوز)صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کو فزیکل ہیلتھ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،یہ بات ایشین ایئرو بکس کے سربراہ نذیر احمد سومرو نے جم انٹرنیشنل میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایشین ایئرو بکس کی کھلاڑی ثناء نذیر نے یوم دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ ہیلتھ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹگریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سکندر بلوچ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تمباکو نوشی اور منشیات کو ترک کریں۔

Comments (0)
Add Comment