اسلام آ باد ( نمائندہ امت) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کو ویزا پالیسی میں نرمی لانے اور براہ راست ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ہے ۔گزشتہ روزآذری صدرسے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید موثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر آذربائیجان کی صد سالہ تقریبات میں شریک ہیں ۔ آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کاایک اہم ملک ہے ۔باہمی تجارت کو فروغ دے کر دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔