اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی ہدایات کی روشنی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور دیگر مجرموں کی سزا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائرکرنے کے لیے اپیل تیارکرلی ہے چیئرمین نیب کے جائزہ لینے کے بعداس اپیل کوباقاعدہ طورپر سپریم کورٹ میں دائرکردیاجائیگاذرائع کاکہناہے کہ یہ اپیل اگلے ہفتے کے شروع میں دائرکیے جانے کاامکان ہے اپیل میں سپریم کورٹ اور احتساب عدالت کے فیصلے سمیت دیگر آئینی وقانونی نکات اٹھائے گئے ہیں اپیل کے ساتھ عدالت عالیہ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی بھی لگائی جارہی ہے۔اپیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر،عدالت عالیہ اسلام آبادرجسٹرارسمیت دیگر کوفریق بنایاگیاہے اپیل میں عدالت عالیہ کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اپیل دائرکرنے بارے عدالت عالیہ اسلام آبادکے فیصلے فوری بعدہی نیب اجلاس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔اپیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر،عدالت عالیہ اسلام آبادرجسٹرارسمیت دیگر کوفریق بنایاگیاہے اپیل میں عدالت عالیہ کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔