واشنگٹن(امت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مار کر قتل کرنے کی اعلانیہ دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سوشل میڈیا پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والے 27سالہ شوان رچرڈ کرسٹی کو ریاست اوہائیو کے ایک جنگل سے گرفتار کرلیا ہے۔ فیس بک پر صدر ٹرمپ کیخلاف قاتلانہ دھمکیاں پوسٹ کرنے پر ملزم کے رواں برس جون میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، جس کے بعد وہ امریکی ریاست اوہا ئیو کے شمال میں واقع ایک گھنے جنگل میں روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم سے ایک چاقو اور گن بھی برآمد کیا گیا ہے۔