تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے متجاوز

ڈوڈوما (اے پی پی) تنزانیہ میں ایک کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر100سے زائد ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ تقریباً ایک سو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ کشتی پر تقریبا تین سو افراد سوار تھے۔ تنزانیہ میں مسافر کشتیوں پر اکثر گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہوتے ہیں۔ کشتیاں پرانی اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھی متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment