کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ حکم دیا ہے کہ موٹر سائیکل سوارپولیس اہلکار صرف پستول یا ریوالور رکھ سکیں گے جبکہ موبائل اور مددگار 15 پر تعینات اہلکار کلاشنکوف کے ساتھ پستول بھی رکھیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ خودکار اسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث ہے،پولیس کی جانب سے اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں، اب خودکاراسلحہ کے بجائے پولیس اسکواڈ کے پاس ریوالور ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ پبلک مقامات پرخودکار ہتھیار کی نمائش کی جائے نہ کسی پر تانا جائے۔