دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی بالر حسن علی، افغانستان کے کپتان اصغر افغان اور راشد خان پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والے میچ کے درمیان ضابطہ اخلاق کے درجہ بندی اول کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں کے ایک، ایک منفی پوائنٹس بھی دیئے۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق پاکستانی بالر حسن علی نے بلے باز حشمت اللہ شاہیدی کو گیند پھینک کر ڈرانے کی کوشش کی، جبکہ افغانستان کے کپتان اصغر نے 37ویں اوور میں رنز بناتے وقت حسن علی کو کندھا مارا۔ 47ویں اوور میں راشد خان نے بلے باز آصف علی کو آوٹ کرکے انگلی سے واپس جانے کا اشارہ کیا۔آئی سی سی کے مطابق باولر کا یہ ردعمل بلے باز کے جارحانہ رویہ کو بڑھا سکتا تھا۔ میچ کے دوران پیش آنے والے واقعات پر فیلڈ امپائر انیل چوہدری اور شوان جیورج، تھرڈ امپائر روڈ ٹکر اور فورتھ امپائر انیس الرحمن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو رپورٹ کیا۔ بعد ازاں تینوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔