دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سبحان احمد جبکہ بھارتی حکام میں امیتابھ چوہدری اور راہول جوہری شامل تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت سیریز پر آئی سی سی میں کیس بھی زیر بحث آیا، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس نومبر میں لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ بعد ازاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم دو طرفہ سیریز کیلئے کوشاں ہیں۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ میں کوئی اختلاف نہیں، تاہم سیاسی سطح پر دونوں ممالک کو قریب آنے کی ضرورت ہے۔