لاہور میںگلےپرڈورپھرنےسےنوجوان جاں بحق

لاہور(امت نیوز)حکومتی پابندی کےباوجودلاہورمیں پتنگ کےنتیجےمیں گلےپرڈورپھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےواقعےکانوٹس لےلیا۔تفصیلات کےمطابق بھاٹی گیٹ کےعلاقےمیں 30 سالہ محمدفیصل گھر واپس جاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا،جسےتشویشناک حالت میں میوہسپتال منتقل کیاگیامگروہ جانبرنہ ہوسکااور زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نےضروری کارروائی کرنےکےبعدلاش کو پوسٹمارٹم کےلیےمردہ خانےمنتقل کردیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےواقعےکانوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کےخلاف کارروائی کاحکم دےدیا۔

Comments (0)
Add Comment