کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شریک بزرگوں، بچوں و خواتین کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی جانب سے شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا۔ سوسائٹی سگنل سے مزار قائد اور نمائش چورنگی تک شرقی پولیس ہیڈ کوارٹر کی بس کو شٹل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں عزاداروں کو سوسائٹی آفس سگنل سے نمائش تک پہنچایا گیا اور واپس آنیوالوں کو سوسائٹی سگنل پر لایا گیا۔ مذکورہ فاصلہ 2 کلو میٹر ہے۔